Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس فائنل ، گئی بھینس پانی میں | زرائع نیوز

پی ایس فائنل ، گئی بھینس پانی میں

لاہور: پی ایس فائنل کے لیے شائقین کرکٹ کو ایک پانچ سو روپے والے ٹکٹ کا آسرا تھا سو وہ بھی ختم ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ فائنل کے 4روز پہلے ہاؤس فل کابورڈ لگ گیا بینکوں کے باہر ٹکٹ خریدنے کے لیے کھڑکی توڑ رش مگر فروخت کے لیے ٹکٹس نہیں ۔

آن لائن ٹکٹس کی فروخت مکمل ہوگئی جبکہ 500 روپے کا ٹکٹ بھی ختم ہوگیا، ٹکٹ نہ ملنے پرشائقین نے شور شرابہ شروع کردیا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جتنے آئے تھے فروخت کردئیے۔

ٹکٹس کی خرید میں بدنظمی سے بچنے کے لیے رینجرز بھی پہنچ گئی، طلباء بھی ٹکٹس لینے پہنچ گئے جبکہ شایقین ڈٹ گئے ہیں کہ ٹکٹس لے کر ہی جائیں گے۔ سماء