پی ایس ایل کا فائنل، آرمی چیف بھی میدان میں‌ آگئے

راولپنڈی : آرمی چیف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی فون پرگفتگو ہوئی۔

 آرمی چیف نے جنرل قمر باجوہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں مکمل سیکورٹی پربھرپور تعاون کا یقین دہانی کرائی۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اورانٹیلی جنس ادارے پنجاب پولیس کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔

میاں شہباز شریف نے بھرپورحمایت اورمدد پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں: