پولیس فاشزم پر اتر آئی، کارکنوں کے نہ ملنے پربچے گرفتار کیے جارہے ہیں ، عمران کااظہار مذمت

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کے کریک ڈائون کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب پولیس خصوصاً اسلام آباد فاشزم پر اتر آئی ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران کارکن نہ ہونے کی صورت میں بچوں کو اٹھایا جارہا ہے، اسلام آباد میں پولیس غیر معمولی سطح پر فاشزم پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کو اغوا کرنے کے لیے بغیر وارنٹ کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں کارکن موجود نہیں ہے، 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو اٹھایا جاتا ہے، تمام کارکنوں اور ان کے بچوں کی فوری رہا کیا جائے جنہیں گھروں پر چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیاہے ۔