Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی بلدیاتی الیکشن : سراج الحق نے زرداری سے امیدیں باندھ لیں ! | زرائع نیوز

کراچی بلدیاتی الیکشن : سراج الحق نے زرداری سے امیدیں باندھ لیں !

کراچی :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) پر اثر انداز ہوکر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو شہر کی بڑی پارٹی ثابت کرنے کی سازش کی۔ ا

انہوں نے کہاکہ لیکشن کمیشن کے جاری کردہ فارم 11 پر جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس کو موصول دستخط شدہ نتائج کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی سب سے بڑی پارٹی جماعت اسلامی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں فارم 11کے مطابق سیٹیں دی جائیں، یہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پارٹی کی سب سے ذمہ دار شخصیت ہیں انھیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کراچی کو کنفیوژن سے نکالیں اور مقامی پیپلز پارٹی کو ہدایات جاری کریں کہ جماعت اسلامی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ امید ہے آصف زرداری ہماری بات سنیں گے ۔کراچی کے عوام کو لمبے عرصے بعد جماعت اسلامی کی صورت میں اہل اور ایمان دار قیادت ملی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو پذیرائی بخشی اس پر کل جمعہ کو ملک بھر میں یوم تشکر منائیں گے، اسی روز خود کراچی جاکر عوام کا شکریہ ادا کروں گا ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار افغانی کو کراچی کے عوام نے دو مرتبہ میئر منتخب کیا، نعمت اللہ خان میئر بنے تو پوری دنیا میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا اور انہیں نمبر ون میئر کا اعزاز ملا۔ اب کی بار بھی کراچی نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ،پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی تینوں نے مل کر عوام کو مشکلات سے دوچار کیا۔ ملک کو اس دلدل سے نکالنے کا واحد ذریعہ انتخابات ہیں ۔