Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ملک بھر میں سعادت حسن منٹو کی 68 ویں برسی منائی گئی | زرائع نیوز

ملک بھر میں سعادت حسن منٹو کی 68 ویں برسی منائی گئی

کراچی : اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 68 ویں برسی (بدھ کو)منائی گئی۔

اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں ادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاگیا جس میں سعادت حسن منٹو کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

منٹو 18جنوری1955ء کو انتقال کر گئے تھے ۔سعادت حسن منٹواردو کے واحد افسانہ نگار ہیں جن کی تحریریں آج بھی ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں وہ ایک صاحب اسلوب نثر نگار تھے جن کے افسانے ،مضامین اور خاکے اردو ادب کا ایک گرانقدر سرمایہ ہیں منٹو کو معمار افسانہ نویس سمجھا جاتا تھا جنہوں نے اردو افسانہ نویسی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی ۔

ان کے مقبول ترین افسانے ،خاکے ا ور مضامین شائع ہو چکے ہیں جن میں ’’ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،آتش پارے،دھن،لذت سنگ،سیاہ حاشیے،برقعے،ٹھنڈا گوشت اور دھواں ‘‘قابل ذکر ہیں ان کے کئی افسانوی مجموعے،خاکے ا ور ڈرامے شائع ہو چکے ہیں۔سعادت حسن منٹو 18جنوری1955ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔