لاہور :خوشبو کی شاعرہ پروین شاکر کی28ویں برسی پیر کو منائی جائے گی۔
پروین شاکر26دسمبر 1994ء کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر چل بسی تھیں ۔
ٹین ایجرز کی پسندیدہ شاعرہ پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔
انہوں نے اپنی منفرد شاعری کی کتاب ’’ خوشبو ‘‘ سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
