قاہرہ:جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون رامسس دوم کا چہرہ 3200 سالوں میں پہلی بار سالم صورت میں دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور مصر کے سائنس دانوں نے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فرعون کی موت کے وقت چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دیئے۔
اس کوشش کے نتیجے میں چہرے کی تشکیل نو کے بعد یہ پہلی سائنسی تصویر ہے جو اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین پر مبنی ہے۔
