Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کرپٹوکرنسی فراڈ،بانی ایکسچینج کمپنی ایف ٹی ایکس کو رہائی مل گئی | زرائع نیوز

کرپٹوکرنسی فراڈ،بانی ایکسچینج کمپنی ایف ٹی ایکس کو رہائی مل گئی

۔
نیویارک: امریکا کے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث کرپٹوکرنسی ایکسچینج کمپنی ایف ٹی ایکس کے بانی سیموئل بینکمین فرائیڈ کو عدالت نے 250 ملین ڈالر کے ضمانتی پیکج پر رہا کر دیا۔

صارفین اور سرمایہ کاروں کو ایک ماہ تک دھوکے میں رکھنے کے کرپٹو کرنسی انڈسٹری کو ہلا دینے والے فراڈ کیس میں بینکمین فرائیڈ کو گرفتار کیا گیا تھا، انھیں پہلی بار مین ہٹن کے مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انھیں 25 کروڑ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

ضمانتی پیکج کے مطابق 30 سالہ سابق ایف ٹی ایکس باس کو کیلیفورنیا میں ان کے والدین کے گھر میں نظر بند رہنا پڑے گا، وفاقی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس ضمانتی رقم پر بینکمین کو رہا کیا گیا ہے وہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے پری ٹرائل بانڈز میں سے ایک ہے۔

بینکمین پر مین ہٹن کے وفاقی استغاثہ نے 13 دسمبر کو فرد جرم عائد کی تھی، ان پر الزام ہے کہ ایک سال تک انھوں نے ایف ٹی ایکس کے صارفین کے اربوں ڈالر کے فنڈز ذاتی اخراجات، سیاسی عطیات اور جائیدادیں خریدنے کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال کیے، اور یہ کام انھوں نے اپنی دوسری کرپٹو کمپنی المیڈا ریسرچ کے ذریعے کیا۔

ان کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت اس لیے نہیں کی گئی کیوں کہ مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے وہ رضاکارانہ طور پر امریکا واپس آئے تھے، اس سے قبل انھوں نے اشارہ دیا تھا کہ وہ حوالگی کے خلاف قانونی جنگ لڑیں گے۔نیویارک میں وفاقی استغاثہ نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں اس کیس کو امریکی تاریخ کے سب سے بڑے مالی فراڈوں میں سے ایک قرار دیا۔ بینکمین فرائیڈ نے عدالت پیشی پر جرم کا اعتراف یا انکار نہیں کیا۔