Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملالہ یوسفزئی’’ نیلسن منڈیلا‘‘ لیکچر دینگی | زرائع نیوز

ملالہ یوسفزئی’’ نیلسن منڈیلا‘‘ لیکچر دینگی

لندن : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 21 واں سالانہ’’ نیلسن منڈیلا‘‘ لیکچر دینگی۔

ملالہ یوسفزئی کے لیکچر کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کے آفیشل اکاونٹ پر اس سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر کے بارے میں ادارے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ورن ہیرس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 5 دسمبر 2023ء کو شیڈول یہ لیکچر خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اتفاقاً نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہو گا۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ملالہ اس قیادت کی نمائندگی کرتی ہیں جس کی دنیا کو ہر سطح پر ضرورت ہے۔

پوسٹ میں ملالہ یوسفزئی کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ موجودہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے منصفانہ اور مساوی مستقبل کیلئے امید کی متاثر کن علامت کے طور پر کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نیلسن منڈیلا لیکچر دینے والی ابتک کی سب سے کم عمر مقرر ہونگی۔وہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 21 واں سالانہ’’ نیلسن منڈیلا‘‘ لیکچر دینگی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کے آفیشل اکاونٹ پر اس سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر کے بارے میں ادارے کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ورن ہیرس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 5 دسمبر 2023ء کو شیڈول یہ لیکچر خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اتفاقاً نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر منعقد ہو گا،پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ خاتون اس قیادت کی نمائندگی کرتی ہیں جس کی دنیا کو ہر سطح پر ضرورت ہے۔پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ موجودہ عالمی چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے منصفانہ اور مساوی مستقبل کیلئے امید کی متاثر کن علامت کے طور پر کھڑی ہیں، اس سلسلے میں تمام تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں ، لیکچر کےحوالے تشہر کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے ۔