Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
انتظامیہ کا ایکشن، مہنگی اشیا کی فروخت پر امتیاز سیل | زرائع نیوز

انتظامیہ کا ایکشن، مہنگی اشیا کی فروخت پر امتیاز سیل

کراچی کے ضلع ساؤتھ میں نجی سپر مارکیٹ کی کلفٹن برانچ کو اضافی نرخ پر اشیا کی فروخت پر انتظامیہ نے سیل کردیا۔

ضلع ساؤتھ کی انتظامیہ نے کلفٹن میں قائم امتیاز سپر مارکیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سبزیوں، پھلوں اور گوشت وغیرہ کے علاوہ دوسری اشیا کے ریٹ سرکاری لسٹ کے مطابق نہیں تھے اور یہ مہنگی فروخت کی جارہی تھیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سعید لغاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سول لائین عبدالحنان بھٹو نے سپر اسٹور کو سیل کردیا جبکہ انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔