مہنگائی کے اس دور میں سفید پوش افراد کیلیے سحری اور افطاری کا انتظام مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔
ایسے میں شہر قائد میں مختلف این جی اوز کی جانب سے سحری اور افطاری کے دسترخوان لگائے جارہے ہیں جبکہ سیاسی تاریخ میں پہلی بار یکم رمضان سے گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے بھی شہریوں کیلیے افطار کے وقت کھولے گئے ہیں۔
پانچ روز کے اندر گورنر ہاؤس میں 25 ہزار کے قریب شہریوں نے افطار کیا۔
کراچی: گورنرہاﺅس میں 5 ایام میں 25ہزار سے زائد افراد نے افطار کیا
ایسے میں کراچی کا ہر شخص ہی اپنے طور پر سفید پوش اور غریب بھائیوں کی مدد کیلیے کوشاں ہیں۔ اسی تناظر میں نارتھ ناظم آباد امام کلینک کے ساتھ موجود بیٹھک ہوٹل کے مالک نے سفید پوش شہریوں کیلئیے سحری مفت دینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سفید پوش افراد عام گاہکوں کی طرح ہوٹل پر آکر سہری کرسکتے ہیں۔ اپنے پیغام میں اوسی سعید نے لکھا کہ ’جو سحری کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بالکل مفت ہوٹل پر آکر سحری کرسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ کراچی میں سب سے بڑا سحری کا پروگرام نمائش چورنگی پر جے ڈی سی کی جانب سے ہوتا ہے جہاں یومیہ دس ہزار افراد کا کھانا بن کر آتا ہے اور پھر شہری وہاں پُرتکلف انداز میں بلا رنگ و نسل تفریق کے سحری کرتے ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
