Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پی ایس پی، پاکستان ہاؤس آپریشن پر غور، سیاسی جماعتوں‌کو ٹارگٹ کلرز شامل نہ کرنے کی ہدایت

پی ایس پی کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستان ہاؤس آپریشن پر غور

کراچی: ہفت روزہ اخبار وضاحت نے دعویٰ کیا ہے کہ حساس اداروں نے 90 کی کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان ہاؤس آپریشن کا فیصلہ کرلیا، پاک سرزمین میں شمولیت کرنے والے ٹارگٹ کلرز ممکنہ آپریشن کے باعث زیر زمین چھپ گئے۔

پی ایس پی کی قیادت آپریشن اور گرفتاریوں پر اختلافات کا شکار ہوگئی، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پاک سرزمین کراچی تنظیمی کمیٹی کے مرکزی رکن سرفراز نورا ، عدنان صلاح الدین سمیت 2 درجن سے زائد کارکنان کو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس پی کی وکٹیں‌گرنا شروع، مرکزی کابینہ تحریک انصاف میں‌ شامل

 

ذرائع کے مطابق ماضی میں ٹارگٹ کلنگ کی کارووائیاں کرنے والے لڑکے جنہوں نے اپنی جانیں بچانے یا جیل سے بچنے کے لیے پی ایس پی میں شمولیت کی وہ ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر مرکز پاکستان ہاؤس میں رہائش اختیار کرچکے اسی باعث پاکستان ہاؤس پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

https://zaraye.com/mqm-general-workers-ijlas/