کراچی: حساس اداروں نے ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے نامزد کیے جانے والے امیدواران کی فہرست تیار کرلی جنہیں آئندہ چند دنوں میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کرنے والے مختلف جرائم میں ملوث منتخب امیدواران جنہوں نے ٹکٹ جمع کرائے اُن کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا۔
حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے ایک مٹینگ کی جس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے نامزد کردہ امیدواران کے کوائف دیکھے گئے اور شہر کے تھانوں میں درج مقدمات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مٹینگ میں فیصلہ ہوا کہ جن امیدواران پر ماضی میں مقدمات درج کیے گئے تھے اُن کے خلاف الیکشن سے قبل ایکشن لیتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جو مختلف مقدمات میں نامزد تھے اُن میں سے کچھ کلیئر ہوگئے جبکہ بقیہ نے اپنی جان بچانے اور گرفتاری سے محفوظ رہنے کے لیے پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔