Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
زینب کا قاتل سزا سے نہیں بچ سکتا، گورنر سندھ | زرائع نیوز

زینب کا قاتل سزا سے نہیں بچ سکتا، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بیرسٹر خواجہ نوید احمد نے زینب کے خاندان کے ہمراہ ملاقات کی، زینب قتل کیس میں پیشرفت سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ کمسن بچی کے ساتھ ظلم ہوا، قاتل کو سزا ضرور ملے گی، خاندان کو انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

8 دسمبر کو مبینہ ٹاون تھانے کی حدود موسمیات کے قریب 15 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کیا تھا ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ شہید بینظیر مجھے اپنا بھائی کہتی تھیں، انہوں نے جمہوریت کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا، ادھر گورنر سندھ سے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد فاروق خان نے ملاقات کی، دونوں شہروں میں صفائی، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کریں، حیدرآباد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ گورنر سندھ نے داودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی، جس میں ملکی ترقی میں بوہری کمیونٹی کے کردار، درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ نے انہیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی درخواست کی،گورنر نے کہا کہ بوہری کمیونٹی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے جبکہ مفضل سیف الدین نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، یہاں آکر بے حد خوشی ہوتی ہے۔