کراچی : نیوزی لینڈ کے اسپنر ایش سوڈھی نے کہا ہے کہ ابتدا میں اسپنرز کے لیے ساز گار وکٹ پر کھیل کے تیسرے دن ایک اچھا اسکور جوڑنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کی، آنے والے دنوں میں اس وکٹ پر بال سوٸنگ ہوگی، ہم اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے ہرعزم ہیں۔
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہونے پر سوڈھی نے مزید کہا کہ چار سال کے طویل وقفہ کے بعد کرکٹ کھیلنے پر خوشی ہے، پاکستان آکر اچھا لگا۔ کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے موزوں ہے، آگے چل کر وکٹ کا رویہ تبدیل ہوسکتا ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کی ضرورت ہے۔
