Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل 8: نمائشی ویمنز لیگ نے 1-2 سے جیت لی | زرائع نیوز

پی ایس ایل 8: نمائشی ویمنز لیگ نے 1-2 سے جیت لی

راولپنڈی : پی ایس ایل 8 کے دوران ہونے والی نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے 1-2 سے جیت لی۔

آخری میچ میں ایمازونز نے سپر ویمن کو 33 رنز سے ہرادیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ایمازون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 218 رنز بنائے۔

ایمازون کی کپتان بسمہ معروف نے 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

ٹیم کے بڑے ٹوٹل میں تجربہ کار بلے باز ڈینی ویاٹ نے 43 اور ٹیمی بیاماؤنٹ نے 39 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔

سپر ویمن کی ایمن انور نے دو جبکہ چماری اتھاپتو، ند ڈار، ام ہانی، طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

219 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سپر ویمن مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بناسکی۔

سپر ویمن کی سری لنکن بیٹر چماری اتھاپتو کی 60 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابلِ شکست باری تھی۔