Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کسی سے دشمنی نہیں , بچہ زہنی معذور تھا, والد, مقدمہ درج | زرائع نیوز

کسی سے دشمنی نہیں , بچہ زہنی معذور تھا, والد, مقدمہ درج

کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن سے ذہنی معذور بچے کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں اغوا اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقتول بچے کے والد نے مقدمے میں لکھوایا ہے کہ بچے کو بدفعلی اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا، میرا بیٹا ذہنی معذور تھا۔مقتول بچے کی والد محمد میزان نے کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، انصاف چاہیے۔

محمد میزان نے کہا کہ پولیس کارروائی کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کرے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق بچے کی لاش شہزاد نامی شخص کی گاڑی سے ملی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق شہزاد کو رات گئے حراست میں لیا گیا، پارکنگ اسٹینڈ کے چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زیر حراست افراد کے ڈی این اےکے لیے نمونے لے لیے ہیں۔