کراچی : جنت مرزا کی ٹک ٹاک پر فولورز کی تعداد 22ملین ہوگئی۔جنت مرزا کے صرف ٹک ٹاک کے ہی پلیٹ فارم پر فولورز کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جنت مرزا کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔
سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر 22 ملین صارفین کے فولو کیے جانے پر جشن منایا۔ یہ ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کی۔
جنت مرزا کا شخصیات میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے اپنی پہچان کے لئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا۔ توارتر سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کونٹینٹ دینے کی وجہ سے جنت مرزا کی فولورز کی تعداد بڑھنے لگی۔
اس وقت صرف ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر ہی جنت مرزا کے فولورز کی تعداد 22 ملین ہوچکی ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے22 ملین کی ٹک ٹاک فیملی کے ساتھ جشن منایا۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فولو کی جانے والی شخصیت تا حال برقرار ہیں۔
