Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
معاشی تنگ دستی؟ وسیم اکرم نے اپنا گھر فروخت کیلیے پیش کردیا |

معاشی تنگ دستی؟ وسیم اکرم نے اپنا گھر فروخت کیلیے پیش کردیا

کراچی:سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا پرآسائش گھر فروخت کیلئے پیش کردیا۔

یہ خوبصورت گھر 9 برس سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی ملکیت تھا، شروع میں وہ خود اس میں رہتے تھے مگر گزشتہ برس اسے کرائے پر دے دیا گیا۔۔

اب 3 بیڈ روم والے اس گھر کو آکشن کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔شنیرا کے مطابق پراپرٹی کی لوکیشن زبردست اور نئے مالکان اس سے لطف اندوز ہوں گے، ہم خوش قسمت رہے کہ ہمیں آس پاس زبردست کمیونٹی میسر آئی، اسکول بھی بہترین ہیں ۔

اس گھر کی قیمت 1.9 ملین ڈالر کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔