میرا فوکس یہی ہے اچھا کھیل کے ٹیم کو کامیابی دلواؤں,افتخار احمد

کراچی :پاکستانی بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ میرا ہدف یہی ہے کہ ورلڈکپ کھیلوں اور ٹیم کو جتواؤں۔

افتخار احمد نے کہا کہ ٹیم میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے۔

میرا فوکس یہی ہے کہ اچھا پرفارم کرکے ٹیم کو کامیابی دلواؤں۔

ہمیشہ ہمارا ٹاپ آرڈر پرفارم کرتا ہے اس لیے مجھے مڈل آرڈر میں زیادہ موقع نہیں ملا، کبھی دو اوور کھیلا، کبھی تین، کبھی پانچ، زیادہ موقع نہیں ملا۔

افتخار احمد نے مزید کہا کہ بطور پروفیشنل یہی سوچتا ہوں کہ دو بالز کھیلوں یا پانچ، اپنی ٹیم کیلئے کھیلوں ۔

آسٹریلیا کیخلاف لاسٹ میچ کھیلا، ویسٹ انڈیز ٹوور میں باہر بیٹھا رہا۔

کم بیک تو اس وقت ہوتا ہے جب آپ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوں ۔

مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں۔