پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑا کریک ڈائون،10 ہزار من سے زائد گندم ضبط

وہوا،جام پور،خیرپورٹامیوالی: وہوا،جام پور،خیرپورٹامیوالی میں انتظامیہگندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف متحرک3 گاڑیاں گندم سمیت، ہزاروں من گندم ضبط کر لی۔

پولیس تھانہ وہوا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی کاروائی سینکڑوں بوریاں گندم سمگلنگ کرتے ہوئے 3 گاڑیاں جو گندم سے لوڈ تھیں کوترنمن پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ا

یس ایچ او تھانہ وہوا انضر حسین نے گندم سے بھری گاڑیوں کو تحویل میں لیکر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایچ او انضر حسین نے کہا کہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔گندم کی سمگلنگ پر بین الصوبائی پابندی کے پیش نظر سخت چیکنگ جاری ہے۔

خیرپورٹامیوالی میں بھی ہزاروں من گندم پکڑی گئی۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ قلعہ ڈیراور کے قریب مختلف مقامات پر جاری کاروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے گئے گندم کے 8100 تھیلے برآمد کر کے گندم خریداری مرکز قلعہ ڈیراور میں منتقل کر دیئے گئے۔

بستی کمبوہ اسرانی میں بھی ایک آپریشن کے دوران ذخیرہ کی گئی 1 ہزار من گندم برآمد کرکے گندم خریداری مرکز منتقل کر دی گئی۔