Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹرمپ پر فوجداری کیس میں فرد جرم ،34 الزامات عائد | زرائع نیوز

ٹرمپ پر فوجداری کیس میں فرد جرم ،34 الزامات عائد

واشنگٹن: سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پر فوجداری کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ،34 الزامات عائد کئے گئے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ کو معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں فردجرم عائد ہونے کے معاملے میں نیویارک کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

رپورٹس کے مطابق خود کوقانون کے حوالے کرنےکے موقع پر ٹرمپ 4 وکیلوں کے ساتھ عدالت آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے 34 الزامات عائد کیے گئے،ٹرمپ مجرمانہ کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر عائد 34 الزامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں خود کو بے قصور قرار دے دیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر ٹرمپ کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی گئیں جبکہ پیشی کے موقع پر ٹی وی کیمرے موجود نہیں تھے، عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کےصرف فنگرپرنٹس لیے گئے۔

جج کے مطابق انکا ٹرائل جنوری میں شروع ہو سکتاہے ۔ نیویارک کی عدالت میں پیش ہونے کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ مین ہیٹن کی عدالت کے باہرڈونلڈٹرمپ کے حامیوں اورمخالفین کی بھی بڑی تعدادجمع تھی اور کشیدگی کاماحول تھا۔ ٹرمپ کے وکلا نے کیس کوسیاسی انتقام قراردیدیا۔

گرفتاری سے قبل ڈونلڈٹرمپ نے بیان میں کہاکہ واہ!یہ مجھے گرفتار کرنے جارہے ہیں، یہ سب بہت غیریقینی ہے، یقین نہیں آتا کہ امریکہ میں یہ سب ہورہا ہے۔یہ جرم ثابت ہونے کے باوجود ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکا نہیں جاسکتا تاہم اس سے ان کی سیاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈونلڈٹرمپ مین ہیٹن کی عدالت میں پیشی کے بعدسماعت مکمل ہونے پرواپس فلوریڈا چلے گئے۔