Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب میں بارش، سڑکیں زیرِ آب | زرائع نیوز

سعودی عرب میں بارش، سڑکیں زیرِ آب

جدہ:سعودی عرب کے شہر جدہ، ینبع، جموم، اللیث اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میں انڈر پاسز عارضی طور پر بند کردیئے گئے ، بارش کے باعث بلدیاتی ادارے متحرک ہوگئے۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جدہ میں 44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

موسم کے باعث کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔