Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیصل قریشی نے زندگی کے تلخ پہلوئوں سے پردہ ہٹا دیا | زرائع نیوز

فیصل قریشی نے زندگی کے تلخ پہلوئوں سے پردہ ہٹا دیا

کراچی : فیصل قریشی نے زندگی کے تلخ پہلوئوں سے پردہ ہٹا دیا۔ شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ قدم رکھنے والے اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل قریشی نے اپنے ماضی کے سب سے مشکل لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت وہ بہت کم عمر تھے اور ان کے پاس کوئی کام بھی نہیں تھا۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ ایسا دور تھا جب انہوں نے رشتہ داروں اور دوستوں کو بدلتے دیکھا۔

فیصل نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی سب سے بڑی طاقت تھیں مگر والد کے بعد انہوں نے ساڑھے 4 سال تک بےحد مشکل وقت گزارا۔