Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
زمان پارک جے آئی ٹی ,عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا | زرائع نیوز

زمان پارک جے آئی ٹی ,عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

زرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں معاونت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے دورانِ سماعت موقف اختیار کیا کہ وفاق انکار کرے تو صوبائی حکومت جے آئی ٹی بنائے۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالتوں کا کام یہ بتانا ہے قانون کیا ہے، عدالتوں کو اس میں نہیں جانا چاہئے قانون کیا ہو گا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔