کرم ایجنسی :پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے کرم ایجنسی میں مسلح شخص نے 8 افراد کو گولیاں چلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں سات اساتذہ شامل ہیں۔
زرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دراصل جائیدادکے تنازع کے باعث پیش آیاہے ۔
فائرنگ کا پہلا واقعہ ’ اپر کرم ‘ کے علاقے شالوزان روڈ پر پیش آیا جہاں محمد شریف نامی شخص کو قتل کیا گیا ۔
ایک ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر سید سیف السلام نے بتایاکہ قتل کی یہ واردات دراصل جائیداد کے تنازع کے باعث ہوئی۔