اسلام آباد: ایوان صدر میں چڑیا گھر کی تزئین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے کے ٹینڈر جاری ہوگئے۔
ایکسپریس اخبار میں شائع ہونے والا ٹینڈر ایوانِ صدر میں طوطے کے پنجرے کا ہے جس کا تخمنہ 19 لاکھ روپے سے زائد بتایا گیا جبکہ ایک اور ٹینڈر جاری ہوا جس میں گارڈن کی تزئین و آرائش اور نرسری کے لیے چیزیں درکار ہے اُس کا تخمینہ تیس لاکھ 84 ہزار روپے ہے۔

دلچسپی رکھنے والے ٹھیکداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 1000 روپے کے پے آرڈر کے ساتھ 14 جون تک کاغذات جمع کرائیں جبکہ پنجرے بنانے کے خواہش مند افراد 28 جون تک ایوان صدر پہنچ کر بولی لگائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اُسے کفایت شعاری مہم کے حوالے سے ایک بار پھر یاددہانی کروائی۔
