آفاق احمد کی ریلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی بھی شرکت

کراچی:مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی ہے۔

شرکت کرنے والے عہدیداران و کارکنان نے ریلی میں شرکت کی وجہ مہاجر کاز کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی آفاق احمد کی جانب سے سیاست نہیں بلکہ مہاجر قوم کیلیے نکالی جارہی ہے۔

ایک ایم کیو ایم کے کارکن نے بتایا کہ پارٹی کی قیادت کا بس چند نشستوں پر فوکس ہے جبکہ کارکنان کے حالات پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ریلیلیاں شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی سے علیحدہ علیحدہ نکل کر شارع فیصل پر جمع ہوئیں اور پھر آفاق احمد کی قیادت میں راشد منہاس روڈ، فیڈرل بی ایریا سے ہوتی ہوئی مزار قائد پہنچیں گی۔

حقیقی کی قیادت کا دعوی ہے کہ ریلی میں ہزاروں افراد گاڑیوں پر سوار ہیں۔

واضح رہے کہ آفاق احمد نے آج کی ریلی میں مزار قائد پر پہنچ کر اہم اعلان کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے جب حقیقی کے ایک عہدیدار سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ دستبرداری یا بائیکاٹ کا کچھ کہا نہیں جاسکتا البتہ ایک چیز پر غور ضرور کیا گیا ہے کہ مہاجر کمیونٹی کا ووٹ ضائع نہ ہو۔

ادھر مقامی انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریلی کے حوالے سے باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru