کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ ہفتے بارش کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی، جس کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 5 اور6 جنوری کو بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا مغربی سسٹم 31 دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے، بارش اور ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ شدت سے اثرانداز ہوگا، سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: