Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیب کا انتخابات تک امیدواروں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

نیب کا انتخابات تک امیدواروں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے غبن اور کرپشن کے مقدمات میں ملوث پنجاب سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو عام انتخابات سے قبل گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاست دان کو 25 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف، سابق وزیر مملکت راناافضل اور سابق صوبائی وزیر رانامشہود اور سابق رکن قومی اسمبلی رائے منصب کے خلاف جاری مقدمات کو مؤخر کردیا گیا۔

بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان امیدواروں کے مقدمات کا بغور جائزہ لینے کے بعد الیکشن تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مذکورہ افراد انتخابات میں حصہ لے سکیں تاہم انتخابات کے بعد ان مقدمات کی مزید تحقیقات ہوں گی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔