Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کون کون نااہل ہوگا ؟ شیخ رشید نے پہلے ہی بتا دیا | زرائع نیوز

کون کون نااہل ہوگا ؟ شیخ رشید نے پہلے ہی بتا دیا

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہفتے کے بعد وزیر قانون، وزیر داخلہ یا شہباز شریف نااہل ہو جائیں گے۔

سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جائے گا یا یہ نااہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کہنے پر مولانا فضل الرحمٰن سیاست کھیلیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی عظمت کا اظہار کیا اور کہا مذاکرات کریں، سپریم کورٹ الیکشن کرائے گی، انہوں نے آئین کا جھنڈا بلند کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی الیکشن میں حصہ لے یا بائیکاٹ کرے، الیکشن ہوں گے، عمران خان الیکشن کے لیے راضی ہو سکتے ہیں, 2 دن اہم ہیں، کل اگر بحث نہیں ہوتی تو عید کی چھٹیاں آجائیں گی۔