Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش برآمد | زرائع نیوز

کراچی: 10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش برآمد

کراچی: مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کیے جانے والے 10 سالہ بچے کی لاش سٹی کورٹ کے باہر سڑک سے برآمد کرلی گئی۔

حکام کے مطابق بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سٹی کورٹ پولیس کے عہدیدار محمد یاسر نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم مشتبہ افراد نے بچے کو کسی دوسرے مقام پر قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر یہاں چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ مقتول بچے کی عمر لگ بھگ 10 سال ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت معلوم نہیں کی جاسکی۔

سول ہسپتال کے پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے ڈان کو بتایا کہ بچے کو قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کو زیادتی کے بعد بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا، کیونکہ اس کی گردن پر نشانات موجود ہیں۔

بشکریہ ڈان نیوز