Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
بلدیہ شرقی کی ساکھ پرسوال؟ |

بلدیہ شرقی کی ساکھ پرسوال؟

کرپٹ افسران وملازمین بے لگام ہونے لگے بلدیہ شرقی کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش جاری رحمت اللہ شیخ ایکشن کب لینگے؟

 

کراچی(سٹی رپورٹر)بلدیہ شرقی میں سپریم کورٹ کےاحکامات ہوا میں اڑادیئےگئے بہترین کارکردگی کے حامل ڈسرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزیاں،کرپٹ افسران وملازمین بے لگام ہونے لگے بلدیہ شرقی کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش جاری دوسرے کونسل سے آئے ہوئے گریڈ 16 کے اسسٹنٹ رشید بریرو کو گریڈ 18 اور گریڈ 17 کے افسران کے ہوتے ہوئے غیر قانونی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کو اس جانب توجہ دینے کی فوری ضرورت سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی سے بلدیہ شرقی کی ساکھ متاثر ہونے کاخدشہ بہترین کارکردگی کا حامل ڈی ایم سی ایسٹ موجودہ صورتحال میں اس طرح کی تعیناتیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا ذرائع کے مطابق بلدیہ شرقی میں محکمہ لوکل ٹیکس اینڈ ریکوری ڈیپارٹمنٹ میں لوکل کونسل کی سیٹ میں سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسرے کونسل سے آئے ہوئے گریڈ 16 کے اسسٹنٹ رشید بریرو کو گریڈ 18 اور گریڈ 17 کے افسران کے ہوتے ہوئے غیر قانونی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا چارج دیا گیا ہے جو کے او پی ایس کے زمرے میں آتا ہے اور سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے جب کے سیکریٹری بلدیات سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات اور سندھ ہائی کورٹ میں ڈائر پٹیشن  D-4434 / 2020 اور D-5842 / 2020 بابت تحریری فیصلے کی روشنی میں بحوالہ لیٹر نمبرSLGB / SCUG / Ao /Admin-I / Gen / 2021 / 2100  بتاریخ 12 نومبر 2021  بطور ڈپٹی ڈائریکٹر  ٹیکسسز/ ٹریڈ لائسنسزسے ہٹا دیا گیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف خاموشی اختیار کی گئی ہے.بلکہ اس ضمن میں کوئی قانونی چارہ جوئی کرنے کے بجائے رشید بریرو نامی ملازم کو اپنی غیر قانونی پوسٹنگ پرمن مانی کرنے کی چھوٹ دے دی گئی ہے

ذرائع کے مطابق ملازم رشید بریرو غیر قانونی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کی سیٹ میں بیٹھ کر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہیں ،سرکاری ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے ہوتے ہوئے پرائیویٹ غیر سرکاری لوگوں کے ذریعے جن میں ان کے قریبی رشتہ دار اور مختلف پرائیویٹ غیر سرکاری افراد کو غیر قانونی طور پر لوکل ٹیکس ڈیپاڑٹمنٹ ٹریڈ لائسنس/جنریٹر میں تعینات کر رکھا ہے اور رشید بریرو ان پرایئویٹ غیر سرکاری افراد کے ذریعے بدعنوانیوں، رشوت خوری، سرکاری خزانے کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ بلدیہ شرقی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے

واضع رہے کہ اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کودرخواست دے دی گئی ہے رحمت اللہ شیخ ایکشن کب لینگے؟ واضع رہےکہ تمام ضلع بلدیات کی طرح دو عہدوں والے۔نان کیڈر۔افسران کو بلدیہ شرقی کی جنت قرار دیاجارہاہےمحکموں میں ڈایکٹرز کی بہاریں آئی ہوئی ہےٹھیکوں کی بندر بانٹ سمیت صرف فائلوں میں کام ہونےکےامکانات کونظرانداز نہیں کیا جاسکتاہے