عمران خان چاہتے ہیں کے ملک کے سارے فیصلے ان کی مرضی سے ہو,احسن اقبال

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ہینڈلرز کے جانے سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہناتھا کہ عمران خان کے آدھے ہینڈلرز جا چکے ہیں اس لیے عمران خان چاہتے ہیں کہ باقی ہینڈلرز کے جانے سے پہلے الیکشن ہوجائیں۔

عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک کے سارے فیصلے ان کی مرضی کے مطابق ہوں۔

انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرکے جو غلطی کی ہے اس کی سزا بلوچستان اور سندھ کے عوام کو نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نہ صرف عدلیہ بلکہ پورے ملک کے ناسور ہیں، قوم آج تک ان کے متنازعہ فیصلوں کی سزا بھگت رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: