کامران ٹیسوری کی نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرسے ملاقات

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اورنیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس کے درمیان سندھ اورنیویارک کو جڑواں اسٹیٹس قراردینے کی تجویزپراتفاق کرلیا گیا۔

اس تجویز پرپیشرفت کیلئے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد جلد سندھ کا دورہ کرے گا اسکے بعد دونوں اسمبلیوں میں سندھ اورنیویارک کو سسٹراسٹیٹس بنانیکی قرارداد پیش کی جائیگی۔

واضح رہے کہ گورنرکامران خان ٹیسوری ان دنوں امریکا کے دورے پرہیں انکے اعزاز میں امریکن پاکستانی پبلک افیئرزکمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹراعجاز احمد نے استقبالیہ دیا،اس استقبالیہ میں گورنرسندھ اورنیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی، سسٹراسٹیٹس بننے کے بعد سندھ اور نیویارک کی جامعات،اسپتالوں اورتحقیقی اداروں کی مابین قریبی تعاون فروغ پائے گا۔

اس سے طالب علموں کے وفود کے تبادلوں اورذہین طالب علموں کیلئے اسکالرشپس کا راستہ بھی ہموارہوگا،ساحلی شہراورتجارتی مرکز ہونا کراچی اورنیویارک میں مشترک ہے،کراچی کو پاکستان اورنیویارک کو ریاست ہائے متحدہ امریکا کا دارالخلافہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: