Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
’بیٹے کا معاملہ بھی اٹھایا یا پیسوں پر نظر رکھی؟ ‘علی رضا عابدی کے والد کا ایم کیو ایم قیادت سے سوال | زرائع نیوز

’بیٹے کا معاملہ بھی اٹھایا یا پیسوں پر نظر رکھی؟ ‘علی رضا عابدی کے والد کا ایم کیو ایم قیادت سے سوال

کراچی: ایم کیو ایم کے مقتول رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے والد نے متحدہ کی قیادت سے سوال کیا ہے کہ کیا انہوں نے وزیراعظم کے سامنے میرے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے گزشتہ روز اور آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنونیئر ، میئر کراچی وسیم اختر، سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار شامل تھے۔

وزیراعظم سے ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں بالخصوص کراچی پیکج اور دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کامیاب رہی جس پر دونوں جماعتوں نے اطمینان اور وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

https://zaraye.com/ali-raza-abidi-murder-case/

ایم کیو ایم کے مقتول رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے ملاقات پر بڑا سوال اٹھا دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کو اس بات سے آگاہ کیا کہ علی رضا عابدی قتل کا ابھی تک انصاف نہیں مل سکا‘۔

انہوں نے سوال جاری رکھتے ہوئے یہ بھی پوچھا کہ کیا رابطہ کمیٹی نے صرف پیسوں کو ہی دیکھا یا پھر یہ اہم مسئلہ بھی اٹھایا۔