اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی میں چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا۔
عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاحکم کالعدم قراردینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔
جماعت اسلامی نے چھ یونین کونسلزمیں دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ کی استدعا کی تھی۔
