امریکا میں مقیم بانی ایم کیو ایم کے بڑے بھائی ابرار حسین طویل علالت کے بعد دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔
اطلاعات کے مطابق ابرار حسین طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ زیر علاج بھی تھے، وہ 92 میں شروع ہونے والے آپریشن کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا متقل ہوگئے تھے۔
ایم کیو ایم لندن کے کنونیئر ندیم احسان سمیت پوری رابطہ کمیٹی نے ابرار حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
لندن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابرار حسین کا انتقال صرف بانی ایم کیو ایم کے لیے ہی تکلیف کا باعث نہیں بلکہ تمام کارکنان کو اس کی وجہ سے دکھ پہنچا، کارکنان دکھ کی گھڑی میں بانی ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

بانی ایم کیو ایم سے وابستہ کارکنان نے ابرار حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم سے تعزیت کی اور مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کے ساتھ مغفرت کی دعا بھی کی۔
