Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نجی بینک کو خریدنے کیلئے 2 خریدار سامنے آگئے | زرائع نیوز

نجی بینک کو خریدنے کیلئے 2 خریدار سامنے آگئے

کراچی : پاکستان کے ایک نجی بینک کو خریدنے کیلئے دو خریدار سامنے آگئے۔

بینک آف سائوتھ سوڈان کے بعد پاکستان ہائوسنگ فائنانس کمپنی نے بھی سلک بینک خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

مشہور لیک سٹی گروپ کا ذیلی ادارہ پاکستان ہائوسنگ فائنانس کمپنی سلک بینک کے کنٹرولنگ شیئرز خریدے گا۔

پی ایچ ایف سی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ذریعے سلک بینک میں بارہ ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

عارف حبیب کے مطابق برج کیپیٹل نامی سرمایہ کاروں کا کنسورشیم سلک بینک کو چلانے میں منیجمنٹ کی خدمات فراہم کرے گا۔برج کیپٹل نامی سرمایہ کاروں کا کنسورشیم اسلامی اور روایتی بینکس کامیابی سے چلانے کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتا ہے۔سلک بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے PHFC کو اثاثوں کی جانچ پڑتال کی اجازت دے دی۔

برج کیپیٹل کے سرمایہ کاروں کے کنسورشیم میں عارف حبیب گروپ بھی بطور اقلیتی اسٹیک ہولڈر شامل ہے۔

شوکت ترین فیملی کے مالی بحران کے شکار سلک بینک کی فروخت کئی سال سے مکمل نہیں ہوپائی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو کمزور مالیات کے بینکس ایکدوسرے میں ضم کرنے یا فروخت کرنے کا پہلے ہی کہہ رکھا ہے۔