اٹھائیس مئی 1998ء کے دن پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن بھارت
کے ایٹمی دھماکوں کاجواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکےکر کے دیا تھا۔ اکیس برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا جس کا سب سے بڑا سہرا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے۔
ایٹمی دھماکے اس لیے کیے گئے کہ گیارہ مئی انیس سو اٹھانوے کو پوکھران میں تین بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ بھارتی قیادت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو خطرناک دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
ملک کی خدمت کے بدلے قید، علم ہوتا تو پاکستان ہی نہ آتا، عبد القدیر
ایک طرف بھارت دھمکیوں اور اسرائیل کی مدد سے پاکستان کی ایٹمی تجربہ گاہوں پرحملے کی تیاری کررہا تھاتو دوسری جانب مغربی ممالک پابندیوں کا ڈراوا دے کرپاکستان کو ایٹمی تجربے سے بازرکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ امریکی صدربل کلنٹن نے بھی پانچ بار فون کرکے وزیراعظم نوازشریف کو ایٹمی دھماکہ نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ اس کے بدلے کروڑوں ڈالر امداد کی پیشکش بھی کی تاہم عالمی دباؤ کے باوجود نوازشریف کی حکومت نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں نظر انداز کیا اور دھماکے کرنے کا حکم دے دیا اور چاغی کے پہاڑوں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی تجربات کردئیے گئے۔
پسِ منظر
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹرعبدالقدیر نے 1974 میں وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو خط لکھ کرایٹمی پروگرام کے لیے کام کرنے کی پیشکش اور اسی سال کہوٹہ لیبارٹریز میں یورینیم کی افزودگی کا عمل شروع کردیا گیا۔
ملک کے لیے بہت کچھ کرسکتا تھا، جھوٹے الزامات لگائے گئے، ڈاکٹر قدیر
پاکستانی سائنسدانوں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود ایٹمی پروگرام کو جاری رکھا اورملک کو جدید ترین ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ممالک میں شامل کردیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت ایک سو سے زائد ایٹمی وارہیڈزرکھتا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شدید عالمی دباو کے باوجود تیزی سے جاری ہے اور پاکستان ہرسال اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں دس نئے ایٹم بموں کا اضافہ کرلیتا ہے۔
شکریہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
This Smile made millions of us Smile❤👏#28مئی_یوم_تکبیر pic.twitter.com/sd0kZL9l2q
— Muhammad Ali (@Sayl_e_Abbas) May 28, 2019
On May 28 1998 the Pakistan fired up the trigger of nukes. And make Pakistan as first Islamic and world’s 7th Country having the nuclear technology. It is the miracle of Allah who gave us such invincible power to sustain our selves without any war threat#28مئی_یوم_تکبیر pic.twitter.com/D5Of3uqGbO
— Urwa (Pakistan 🇵🇰) (@ItsUrwa) May 27, 2019
"Nation should be rest assured Pakistan is a safe Atomic Power.
No one can cast an evil eye on it."
-Abdul Qadeer Khan#28مئی_یوم_تکبیر pic.twitter.com/SS6VoSDT4H— Sarcastic_Boy (@itx_roudeCh) May 28, 2019
https://twitter.com/SaDiaKhursheed_/status/1133247589657260032
#28مئی_یوم_تکبیر pic.twitter.com/8JiTCBQ1KN
— . (@EasyIce02) May 28, 2019
https://twitter.com/KHRShortClips/status/1133270186688225282
