Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر! | زرائع نیوز

کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر!

کراچی:کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ لاہور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بدھ (28 دسمبر) کو ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی مرکز کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 254 پرٹیکیولیٹ میٹرز(پی ایم) ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر ہےماہرین کے مطابق اگر فضا میں ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک ہو تو ماحول کو بہتر کہا جا سکتا ہے یعنی اس کے مطابق فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اگر اے کیو آئی 51 سے 100 کے درمیان ہو تو آلودگی خطرے سے باہر تصور کی جائے گی لیکن اگر یہی ریڈنگ 101 سے 150 کے درمیان ہو جائے تو حساس افراد کے لیے فضا مضر صحت تصور کی جاتی ہے۔

اسی طرح اے کیو آئی کی ریڈنگ 151 سے 200 ہو جائے تو ماحول مکمل طور پر صحت کے لیے نقصان دہ ہو جائے گا، 200 سے 300 کے درمیان اے کیو آئی کا مطلب ہے فضا انتہائی آلودہ ہو چکی ہے جس میں رہنا خطرے سے بھرپور ہے جب کہ 300 سے زیادہ اے کیو آئی کو خطرناک ترین تصور کیا جائے گا۔