سندھ میں 2 ہفتوں میں معذور کوٹے پر بھرتیاں شروع کرنے کا حکم

کراچی: سپريم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں معذور کوٹے پر بھرتیاں کرنے سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2 ہفتوں میں بھرتیاں شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سندھ حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ معذور کوٹے پر 4 ماہ میں نوکریاں دینے کا کام مکمل کیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں، وہاں بھرتیاں کی جائیں گی۔