Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رینجرز نے 2 مطلوب دہشت گردوں شکیل اور ندیم کمانڈو کو گرفتار کرلیا | زرائع نیوز

رینجرز نے 2 مطلوب دہشت گردوں شکیل اور ندیم کمانڈو کو گرفتار کرلیا

کراچی: سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد شکیل کمانڈو اور ندیم کمانڈو گرفتار کرلیے گئے،ترجمان رینجرکے مطابق دونوں دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

لیاری میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےسندھ پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں شکیل کمانڈو اور ندیم کمانڈو کو گرفتار کرلیا گیا ندیم کمانڈو کے سر پر 10 لاکھ روپےانعام مقرر تھا۔

ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس اور دیگر مقابلوں میں ملوث تھے، ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔

دونوں ملزمان کراچی آپریشن کے دوران ایران فرار ہو گئے تھے، بعد ازاں کراچی واپس آ کر اپنا نیٹ ورک بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔