فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی، کورکمانڈرز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں کورکمانڈرز نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سربراہی میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اورعالمی منظرنامے پرمرتب اثرات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں