عالمی ادارے نے بھارتی کی مشہور ائیرلائن کا چہرہ بے نقاب کردیا

ممبئی: بھارتی عوام کیلئے مودی سرکار کا ایک اور تحفہ، بھارتی ایئر لائن ’’ایئر انڈیا‘‘ دنیا کی تیسری بدترین فضائی سروس قرار دے دیا۔

تفصیل کے مطابق امریکی ادارے بلوم برگ نے دنیا کی دس بدترین ایئر لائنز کی فہرست تیار کی جس میں بھارتی کمپنی ایئر انڈیا کو تیسری پوزیشن ملی۔

عالمی فضائی اعداو شمار جاری کرنے والی ایک ویب سائٹ فلائٹ سٹیٹس سے حاصل شدہ معلومات کے بعد بلوم برگ نے دس بہترین اور دس بدترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کی جس کے مطابق دس بدترین ایئر لائنز کمپنیاں یہ ہیں۔

 ای ایل اے ایل (اسرائیل)
۔ آئس لینڈ ایئر
۔ ایئر انڈیا
۔ فلپائن ایئر لائنز
۔ ایشیانا ایئر لائنز
۔ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز
۔ ہانگ کانگ ایئر لائنز
۔ ایئر چائنا
۔ کورین ایئر
۔ ہینن ایئر لائنز

دس بہترین سروسز میں پہلی ایئر لائن کمپنی نیدر لینڈ کی کے ایل ایم ہے ۔ اس فہرست میں قطر ایئر ویز چوتھے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

9 تبصرے “عالمی ادارے نے بھارتی کی مشہور ائیرلائن کا چہرہ بے نقاب کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں