گورنر سندھ انتقال کرگئے

کراچی: گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی انتقال کرگئے، اہل خانہ اور ترجمان گورنر ہاؤس نے بھی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو آج سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق گورنر سندھ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال میں منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور رضائے الہی سے انتقال کرگئے، ڈاکٹر عشرت العباد کے بعد عہدہ سنبھالنے والے جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گراں قدر خدمات کے عوض گورنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

نومبر کی 11 تاریخ گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سیعد الزماں طویل عمر کے باعث اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا نہیں کرسکے تھے، پچھلے کئی دنوں سے وہ بیمار تھے۔

جسٹس سعید الزماں صدیقی سندھ کے 31 ویں گورنر تھے اور وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں