Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کورنگی سے 4 خطرناک ڈاکو گرفتار , اسلحہ بھی برآمد |

کورنگی سے 4 خطرناک ڈاکو گرفتار , اسلحہ بھی برآمد

کراچی:کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کورنگی نورانی بستی اور قذافی ٹاﺅن سے 4 خطرناک ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 550 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکووں کو گرفتار کیا۔گرفتار ڈاکوﺅں میں عبدا لحفیظ عرف گڈو، زبیر عرف آئی سی، محمد ایوب عرف ڈان اور چن زیب عرف مچھڑ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے 5 عدد پستول اور 3 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ڈاکوﺅں کا گروہ ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، تفتیش کے دوران ملزمان نے اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں سے رقم چھیننے اور مختلف کمپنی کی گاڑیوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم چن زیب عرف مچھڑ ڈاکووں کو اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔