کراچی: ساتویں قومی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری میں کراچی کی آبادی 1 کروڑ 71 لاکھ جبکہ صوبہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 39 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق 27 اپریل کی شام تک کراچی میں 20 لاکھ 12 ہزار 931 اسٹرکچرز، 28 لاکھ 57 ہزار 845 یونٹس اور 1 کروڑ 71 لاکھ 51 ہزار 798 افراد کو شمار کرلیا گیا ان میں 90 لاکھ 57 ہزار 100 مرد، 80 لاکھ 92 ہزار 715 خواتین اور 1983 خواجہ سرا شامل ہیں۔ صوبہ سندھ کی مجموعی آبادی بھی 5 کروڑ 39 لاکھ 85 ہزار 102 ہوگئی ہے، جن میں 2 کروڑ 84 لاکھ 39 ہزار 501 مرد، 2 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 201 خواتین اور 3400 خواجہ سرا شامل ہیں۔
اب تک صوبے میں 76 لاکھ 54 ہزار 960 اسٹرکچرز اور 87 لاکھ 82 ہزار 911 یونٹس گنے جاچکے ہیں۔ اسی طرح حیدرآباد ڈویژن میں 19 لاکھ 29 ہزار 520 اسٹرکچرز، 20 لاکھ 53 ہزار 934 یونٹس اور 1 کروڑ 18 لاکھ 71 ہزار 610 افراد کو شمار کیا جاچکا ہے ان میں 62 لاکھ 34 ہزار 645 مرد، 56 لاکھ 36 ہزار 415 خواتین اور 548 خواجہ سرا شامل ہیں۔
لاڑکانہ ڈویژن میں 10 لاکھ 20 ہزار 13 اسٹرکچرز، 10 لاکھ 55 ہزار 486 یونٹس اور 78 لاکھ 86 ہزار 660 افراد گنے گئے ہیں ان میں 41 لاکھ 89 ہزار 245 مرد، 36 لاکھ 97 ہزار 128 خواتین اور 287 خواجہ سرا شامل ہیں۔
میرپورخاص ڈویژن میں 8 لاکھ 16 ہزار 141 اسٹرکچرز، 8 لاکھ 39 ہزار 140 یونٹس اور 49 لاکھ 34 ہزار 985 آبادی شمار کرلی گئی ان میں 26 لاکھ 1002 مرد، 23 لاکھ 33 ہزار 849 خواتین اور 134 خواجہ سرا شامل ہیں۔
سکھر ڈویژن میں 9 لاکھ 48 ہزار 566 اسٹرکچرز، 10 لاکھ 1 ہزار 985 یونٹس اور 61 لاکھ 82 ہزار 973 افراد گنے گئے جن میں 32 لاکھ 30 ہزار 871 مرد، 29 لاکھ 51 ہزار 865 خواتین اور 237 خواجہ سرا شامل ہیں۔