نیویارک : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پیش گوئی کی ہے کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے آئندہ چند سالوں میں بچے 18 ماہ لکھنا اور پڑھنے کے قابل ہوجائیں گے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے پیش گوئی کی کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایک ایسا ہی اچھا ٹویٹر ثابت ہوگا جیسا انسان ہوتا ہے اور پھر ہم مستقبل میں اس کی مدد سے اپنے بچوں کو اٹھارہ ماہ میں لکھنا اور پڑھنا سکھا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے اپنے بچوں کو مستقبل میں تحقیق کرنا اور اس حوالے سے لکھنا بھی سکھا سکیں گے جبکہ وہ مختلف زبانوں اور ڈیجیٹل زبان پر عبور بھی رکھ سکیں گے۔
بل گیٹس نے پیش گوئی کی کہ مصنوعی ذہانت عام مضامین ہی نہیں بلکہ فزکس اور حسابات (میتھس) جیسے مضامین میں بھی مدد کرسکتا ہے، ٹیچرز کو چاہیے کہ وہ اس سسٹم سے سیکھیں اور آرٹیفیشل انٹلیجنس کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔