Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شمالی کوریا نے سال نو کا آغاز بیلسٹک میزائل کے تجربے سے کیا | زرائع نیوز

شمالی کوریا نے سال نو کا آغاز بیلسٹک میزائل کے تجربے سے کیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے نئے سال کے آغاز سے ہی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرڈالا جبکہ گزشتہ روز بھی تین بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے،24 گھنٹے کے اندر یہ چوتھا میزائل تجربہ ہے ۔

امریکہ ،جنوبی کوریا اورجاپان نے نئے تجربے کی مذمت کی ہے ، میزائل شمالی کوریا نے نئے سال کے ساتھ صبح سویرے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغا ،مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو دارالحکومت پیانگ یانگ سے فائر کیا گیا۔

شمالی کوریا نے ہفتہ 31 دسمبر کو 3 بیلسٹک میزائل داغے تھے، 24 گھنٹے کے اندر یہ چوتھا میزائل تجربہ کیا گیا ہے،جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی گئی ہے،جنوبی کوریا نے سرحدی علاقوں کی نگرانی بڑھادی اور امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکامیزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی واضح خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔جاپان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے۔